قلات میں فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب کرالیے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے قریب این 25 پر دہشت گردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کرالیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کرلی گئیں، بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔