اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد چلڈرن وارڈ کے پورے ٹیکنیکل اسٹاف کو معطل کردیا گیا، جبکہ نیشنل فرانزک ایجنسی کی ٹیم بھی تحقیقات کے لیے پمز اسپتال پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرے گی اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ اس نوعیت کا واقعہ ناقابلِ تلافی نقصان ہے، ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق چلڈرن وارڈ میں اے سی بلاسٹ ہونے کے باعث آگ لگی، جبکہ وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کرلی۔
اسلام آباد، پمز اسپتال نرسری میں آتشزدگی سے 15 نومولود جاں بحق، ٹیکنیکل اسٹاف معطل
