مرحوم عبدالوحید کاکڑ کی عسکری خدمات، قومی دفاع کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں، گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان کا خراج عقیدت

عبدالوحید کاکڑ گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان خراج عقیدت

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمایاں عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی عسکری خدمات اور قومی دفاع کی خاطر ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ گورنر بلوچستان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے غمرازی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ پرودیگار مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ملک و قوم اور پاک فوج کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا، ان کی قومی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ ایک ممتاز عسکری شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاک فوج میں اہم خدمات انجام دیں۔ ان کی خدمات ملک و قوم کے لیے قابل قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال سے ملک ایک قابل احترام اور تجربہ کار عسکری شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا کرے۔