ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک، 2 اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشاور (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک غلام مرتضیٰ کا تعلق ضلع گجرات اور سپاہی تاثیر احمد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سیکورٹی فورسز، قانون نافذکرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی۔