تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس لیڈی کانسٹیبل جاں بحق، شوہر اور بچہ زخمی

تربت (ویب ڈیسک) تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیڈی کانسٹیبل کو جاں بحق، شہر اور بچے کو زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تربت کے علاقے آبسر میں ریسرچ فارم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی، جبکہ اس کا شوہر اور بچہ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون کانسٹیبل شکیلہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر شہر جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔