مستونگ میں قومی شاہراہ پر دھماکہ، رابطہ پل کو نقصان پہنچا، پولیس ذرائع

کوئٹہ (این این آئی) مستونگ میں قومی شاہراہ پر دھماکہ رابطہ پل کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ میں ماشااللہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پل کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔