راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک اور آواران سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ اس کے علاوہ سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں بھی متعدد آپریشن کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور ان کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
