خضدار(ویب ڈیسک) وڈھ کے مقام کاکاہیر میں مرکزی شاہراہ واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجاً بند کردی گئی، مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ خضدار میں وڈھ کاکا ہیر کے مقام پر مرکزی شاہراہ بند۔ وڈھ کے علاقے کاکاہیر میں مرکزی شاہراہ بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مظاہرین کے مطابق سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کے نمائندے کے ذمے ان کے واجبات بقایا ہیں جو تاحال ادا نہیں کیے گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ واجبات کی مکمل ادائیگی تک احتجاج جاری رہے گا، تاہم رقم کی ادائیگی کی صورت میں شاہراہ کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مسئلے کے حل کے لیے رابطے جاری ہیں۔
خضدار، وڈھ کے مقام پر مرکزی شاہراہ احتجاج کے باعث بند ہونے کی اطلاع
