اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 328 روپے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 2 روپے فی لیٹرکمی کے بعد 358 روپے ہوگئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 17نومبر کے لیے ہوں گی۔
