ماخذ: این این آئی
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اتوار کو ضلع ژوب اور گرد ونواح میں 4.7شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مغرب میں 82کلومیٹر دور جبکہ اسکی گہرائی زمین میں 15کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
