اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی اہم ملاقات، قومی و صوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وفاق اور بلوچستان کے درمیان موثر رابطوں، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے شرکاءنے جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی تعاون اور قومی یکجہتی کے فروغ پر اتفاق کیا۔ بلوچستان کو درپیش چیلنجز، ترقیاتی ترجیحات اور عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی بلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوامی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف۔
اسپیکر قومی اسمبلی سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، ایاز صادق کی صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف
