پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ

پاکستان سونے کی قیمت

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا4 لاکھ41 ہزار 6 36 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3686 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 191 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔