اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹربرقرا رہے گی۔ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 14نومبر کے لیے ہوں گی۔
