ماخذ: آن لائن
خضدار، چاغی (آن لائن) زیرو پوائنٹ کے قریب المناک ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق.تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرشید ولد وزیر احمد، قوم خدرانی، سکنہ سموّان خضدار کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی عمر تقریباً تیس سے پینتیس سال بتائی گئی ہے۔ دریں اثناءچاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ چاغی پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص اور ایک زخمی کا تعلق چاغی سے ہے، جبکہ دوسرے زخمی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے۔ مزید کاتحقیقات پولیس کررہی ہے۔
