اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 7 روپے سستا کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 12 نومبر کے لیے ہوں گی۔
