نوکنڈی کا رہائشی کسٹم اہلکار ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، مقامی ذرائع

پاک ایران بارڈر

ماخذ: آن لائن

نوکنڈی (آن لائن) نوکنڈی سے تعلق رکھنے والا کسٹم اہلکار حبیب احمد بلوچ کو ایران میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے کسٹم اہلکار حبیب احمد بلوچ گزشتہ کچھ عرصے سے زاہدان میں رہائش پذیر تھے جبکہ مقامی پولیس نے مزید تفیش شروع کردی ہے۔