خضدار(یو این اے)خضدار کے علاقے زیدی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت مظفر احمد موسیانی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خضدار، زیدی سے ایک شخص کی لاش برآمد، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، پولیس
