ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر فائر کئے گئے 2 راکٹ کے گولے ٹرین کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ملزمان نے فائرنگ کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ٹرین اور مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور ٹرین بحفاظت جیکب آباد اسٹیشن پر پہنچ گئی پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے قریب خالق آباد کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے ٹرین پر 2 راکٹ کے گولے فائر کئے اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی ٹرین کی سیکورٹی پر معمور سیکورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے راکٹ اور فائرنگ کے واقعہ میں ٹرین اور مسافر محفوظ رہے ریلوے حکام کے مطابق مذکورہ علاقہ سکھر ڈویژن کا ہے اور جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت جیکب آباد اسٹیشن پر پہنچ چکی ہے۔
