اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم ازکم 68 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق ایک ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں حتمی معلومات میسر نہیں آسکیں، وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں میں تقریباً 550 مسافر سوار تھے۔ ٹرین چلانے والی کمپنی رینفے کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
