مستونگ میں پرانی رنجش پر ایک شخص ہلاک، ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ

ماخذ: یو این اے

مستونگ، ژوب (یو این اے، آن لائن) مستونگ میں علیزئی بائی پاس روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ آپسی رنجش کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سردار طاہر خان کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ قومی شاہراہ شہاب زئی کراس کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں سردار طاہر خان کاکڑ جاں بحق ہو گئے جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔