بلوچستان میں شاہراہوں کی سیکورٹی کیلئے نئی فورس کا قیام، جلائی گئی گاڑیوں کے معاوضے کا عمل تیز کیا جارہا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے شاہراہوں کی سیکورٹی کیلئے نئی فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق فورس کے قیام پر 25 ارب روپے اخراجات آئیں گے اور یہ فورس 6 ماہ میں فعال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فورس کے قیام تک مال بردار گاڑیوں کو قافلوں کی صورت میں پہنچانے کی تجویز ہے، مال بردار گاڑیوں کیلئے انشورنس نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔ حمزہ شفقات کا کہنا تھاکہ شاہراہوں پر جلائی گئی گاڑیوں کے معاوضے کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔