مولانا عبدالواسع کی نظر بندی، مولانا کمال الدین جے یو آئی بلوچستان کے قائم مقام امیر مقرر

مولانا کمال الدین جے یو آئی بلوچستان کے قائم مقام امیر مقرر

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر حضرت مولانا عبدالواسع کی نظر بندی کے پیش نظر جماعتی امور اور تنظیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے صوبائی نائب امیر حضرت مولانا کمال الدین کو قائم مقام صوبائی امیر مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ مولانا عبدالواسع کی عدم موجودگی میں صوبائی امیر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ تمام صوبائی، ضلعی اور تحصیل ذمہ داران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جماعتی نظم و ضبط کے مطابق قائم مقام صوبائی امیر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔