ہرنائی (ویب ڈیسک) نامعلوم مسلح افراد نے زرغون غر کے پہاڑی علاقے شعبان دلوانی ماڑی سے نجی گیس کمپنی کے 6 مزدوروں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مزدوروں کو کام کے دوران گھیرے میں لیا اور انہیں اپنے ہمراہ نامعلوم سمت میں لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔اغوا ہونے والے مزدوروں میں جلات خان ولد مراد خان، محمد ہاشم ولد حسن خان، کمال خان ولد جمال خان، جہانگیر خان ولد حاجی محمد، محمد عظیم ولد دریا خان اور روزے خان ولد فضل خان شامل ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مغوی مزدور پشتون ہیں اور ان کا تعلق دمڑ قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔
ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے مسلح افراد نے ماڑی گیس کمپنی کے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا
