کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملی ہیں، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل تباہ کردیا ہے، دہشتگرد بھتہ گیری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ، خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
خاران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، جدید اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا
