طبی رپورٹس کے بعد عمران خان کی اپیلوں کی فوری شنوائی کی جائے، آل پاکستان وکلا ایکشن

علی احمد کرد

کوئٹہ (این این آئی) آل پاکستان وکلا ایکشن کے چیئرمین علی احمد کرد، سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدور منیر اے ملک ، حامد خان ،عابد زبیری آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی سیکریٹری صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حسیب جمالی، نائب صدر سندھ بیرسٹر صلاح الدین، نائب صدر پنجاب ربیہ باجوہ، نائب صدر خیبر پختونخوا علی زمان، نائب صدر اسلام آباد ریاست آزاد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات راحب خان بلیدی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی خرابی صحت کی خبروں کے حوالے سے عوام میں جو شدید بے چینی پائی جا رہی تھی سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ جس کے تحت حکومت وقت کو سختی سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کو بروقت علاج و معالج کیلئے فوری طور پر الشفاءاسپتال منتقل کیا جائے ہم، آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سپریم کورٹ کے اس حکم کو ملک میں 26 ویں 27 ویں ترامیم کے بعد ہمارے موجودہ عدالتی نظام کی مکمل بے بسی کے اس دور میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو خوش آئند گردانتے ہوئے اسے بارش کا پہلا قطرہ تصور کرتے ہیں۔ وکلا ایکشن کمیٹی سپریم کورٹ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان کے علاج کے بارے میں الشفاءاسپتال کے ڈاکٹروں کی سامنے لائی جانے والی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے عمران خان کے اپنے سزاﺅں کے خلاف تمام اپیلوں کی فوری شنوائی یہ کم از کم ان فرسودہ سزاﺅں کی معطلی کے بارے میں احکامات جاری کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت جاری کرے۔