وزیر داخلہ ضیا لانگو کی مینا مجید سے ملاقات، بھائی کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی

ضیا لانگو مینا مجید ملاقات

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے مشیر کھیل مینا مجید سے منگل کو انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بھائی کے اغوا کے واقعے سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی اور معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے مینا مجید کو حوصلہ دیا اور ان کے بھائی کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔