نصیر آباد (ویب ڈیسک) نصیر آباد کے علاقے چھتر میں 220 کے وی بجلی کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا، مختلف علاقوں کی بجلی معطل۔ اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم مسلح افراد نے 220 کے وی بجلی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ شدید دھماکے کے باعث ٹاور ناکارہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ملحقہ اضلاع اور متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
نصیر آباد، چھتر میں بجلی کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ، متعدد علاقوں کو فراہمی معطل
