اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایک سفارت کار کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ایک ممکنہ پیشرفت کے قریب پہنچ رہے ہیں اور ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ان امور پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے جو اس سے قبل ایجنڈے کا حصہ نہیں تھے۔ حساس معلومات ہونے کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ سفارت کار نے بتایا کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق اس مسئلے پر کوئی بھی رعایت مذاکرات میں ایک اہم اور بڑی پیشرفت کا سبب بن سکتی ہے۔
