اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
چمن (ویب ڈیسک) چمن جنگل پیر علیزئی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈا میں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں اسد اللہ ولد عبدالرحمن، طور جان ولد حاجی یار محمد، محمود خان ولد شائستہ خان، محمد حق ولد گل محمد، غم ولد روح گل ساکنان جنگل کیمپ شامل ہیں۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
