ٹی 20 کرکٹ، نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کے باوجود بھارت نے سیریزاپنے نام کرلی

ٹی 20 کرکٹ بھارت سیریز نام

اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک

ہیملٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم بھارت نے 5 میچوں کی سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔ اتوار کو نیوزی لینڈ کے شہر ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا، جو میزبان ٹیم نے 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے ایشان کشن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 61 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جبکہ کپتان شریاس آئر نے 23 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ نمن دھیر 33 اور نتیش کمار ریڈی 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 4 بھارتی کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ نیتھن اسمتھ اور بلیئر ٹکنر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔