کوئٹہ میں این سی سی آئی اے کی کارروائی، مبینہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

این سی سی آئی اے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کوئٹہ نے ہزار گنجی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ایک شخص سید عصمت اللہ کو گرفتارکر لیا ایف آئی آر نمبر 158/2026 کے تحت کی گئی، جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) مدعی ہے۔ کارروائی کے دوران حکام نے 16 بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم (BVS) ڈیوائسز، متعدد موبائل فونز، بڑی تعداد میں سم کارڈز اور 4 لیپ ٹاپس قبضے میں لے لیے۔ NCCIA کے مطابق ملزم کے خلاف PPC کی دفعات 420 سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔