کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، حب ( آن لائن) تھانہ شالکوٹ کے علاقے لنک ہزار گنجی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کرکے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شالکوٹ کے علاقے سونا خان لنک ہزار گنجی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے تین افراد احمد ولی، داﺅد اور محمد داﺅد کو قتل جبکہ غلام نبی ، رحمت کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں ہونے والوںکا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں قلعہ عبداللہ کے علاقے میں نامعلوم افراد فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت محمد صدیق کے نام سے کی گئی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ےہ۔ دریں اثناءدارو ہوٹل بائی پاس پر سڑک کنارے ایک شخص کی نعش برآمدہوئی ایدھی ذرائع کے مطابق حب شہر کے صنعتی ایریا سے ملحقہ دارو ہوٹل کے قریب بائی پاس پر ایک شخص فرید احمد ولد علی احمد ساکن خضدار خیراواکا رہائشی بتایا جاتا ہے بتایا جائے جاں بحق شخص کی موت گولی لگنے واقع ہوئی ہے اس حوالے ہائیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ ہائیٹ کی حدود حب دارو ہوٹل بائی پاس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات میں پولیس نے اہم پیش رفت حاصل کی ہے
کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے واقعات، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی، حب میں لاش برآمد
