ماخذ: آئی این پی
کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31اکتوبر 2026کو ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 69افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (MERC)1122بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مختلف شاہراہوں پر پیش آنے والے 47حادثات میں ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹر خضدار میں سب سے زیادہ 15حادثات پیش آئے جن میں 23افراد زخمی ہوئے، جبکہ ٹراما سینٹر ژوب میں 12حادثات میں 12افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا۔وندر لسبیلہ میں 6حادثات میں 7افراد، سرانان پشین میں 3حادثات میں 4افراد، کیٹل فارم جعفرآباد میں 3حادثات میں 6افراد جبکہ لک پاس مستونگ میں 2حادثات میں 3افراد زخمی ہوئے۔باغبانہ خضدار میں 2حادثات میں 5افراد، رکنی بارکھان میں ایک حادثے میں 2افراد، لواڑی لسبیلہ میں ایک حادثے میں 2افراد، اورماڑہ گوادر میں ایک حادثے میں ایک شخص جبکہ پسنی گوادر میں ایک حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے۔MERC1122کی رپورٹ کے مطابق دیگر ریسکیو مراکز پر کوئی حادثہ رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے مختلف مقامات پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے ہسپتالوں منتقل کیا۔
