کوئٹہ، سوشل میڈیا پر اسلحے کیساتھ دھمکی آمیز ویڈیو وائرل کرنیوالا کم عمر طالبعلم گرفتار، اپنے عمل پر معافی مانگ لی

کوئٹہ، سوشل میڈیا طالبعلم گرفتار

ماخذ: این این آئی

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں سوشل میڈیا پر اسلحے کے ساتھ دھمکی آمیز ویڈیو وائرل کرنا والا کم عمر طالب علم گرفتار، اپنے عمل پر معافی مانگ لی۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک طالب علم کی جانب سے وائرل ہونے والی ویڈیو پرڈی آئی جی کوئٹہ ، ایس ایس پی آپریشن ضیاء الحق مندوخیل نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کا حکم دیا جس کے بعد ایس پی سٹی ڈویژن آصف غفورکی ہدایات پر ایس ایچ او بجلی روڈ جاوید بزدار نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور دھمکی آمیز پیغام نشر کرنے والے لڑکے کو گرفتار کر کے اسلحہ و خنجر برآمد کر لیا۔ پولیس حراست میں طالب علم نے اپنے فعل پر معافی مانگ لی۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور اس طرح کے خطرناک ہتھیار بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں اور بچوں کو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رکھیں۔طالب علم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔