حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 8 اگست کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔