ماخذ: این این آئی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد چاہ رہے تھے وہ ہمارے ساتھ نہیں آئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ہماری اپنی اپنی جماعت ہے، مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی ہے، عوامی مسائل پر پارلیمنٹ کے اندر ہم متحد ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جہاں تک وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا تعلق ہے تو سہیل آفریدی ہمارے وزیر اعلی ہیں، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، سہیل افریدی ہی وزیر اعلی خیبر پختونخوا رہیں گے۔
