قلعہ عبداللہ، گوادر میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، چھتر میں مسلح افراد کی گاﺅں پر یلغار اور لوٹ مار

قلعہ عبداللہ، گوادر میں فائرنگ

قلعہ عبداللہ،ڈیرہ مراد جمالی، کوئٹہ (یو این اے، این این آئی) ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توت اڈہ کی حدود میں مرور سیدان کراس کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت بدرالدین ولد محمد نور چرمے زئی، محمد ولد حنیف اور محمد نبی کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو تحویل میں لیا اور تینوں لاشوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈہ منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ضروری قانونی و ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی، جبکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دریں اثناءگوادر میں مسلح افرادکی فائرنگ سے مکینک جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب گوادر کے علاقے ڈھور گھٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے گیراج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کا مکینک رانا محمد احمد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاںضروری کاروائی کے بعد لاش آبائی علاقے روانہ کردی گئی ۔ علاوہ ازی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد ایک گاں سے 50 سے زائد اونٹ چھین کر فرار ہو گئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق چھتر تھانے کی حدود میں واقع طاہر کوٹ کے ایک گاں میں تقریبا ایک درجن مسلح افراد داخل ہوئے اور رحیم بخش جت کے 50 سے زائد اونٹ اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واردات سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال ملزمان کی گرفتاری اور اونٹوں کی بازیابی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

محمد یوسف
رپورٹر
محمد یوسف

محمد یوسف روزنامہ بلوچستان نیوز کے رپورٹر ہیں اور کوئٹہ سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔ انہیں صحافت کے شعبے میں 15 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ کوئٹہ اور گرد و نواح کے واقعات، مقامی مسائل اور تازہ ترین خبروں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔