میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز، میکسکیو میں شاندار، منظم اور پروقار تقریب۔ فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ میکسیکو سٹی کا اسٹیڈیا آزٹیکا رنگوں کے بادلوں میں نہا گیا۔ تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا۔ شکیرا کی انٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔ میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں میکسیکو کی ثقافتی جھلکیاں اور فن کاروں کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کی توجہ سمیٹ لی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز تین میزبان ممالک میں بیک وقت ہو رہا ہے، جب کہ امریکا اور کینیڈا میں بھی اپنے اپنے میچز سے قبل افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جسے فٹ بال تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا پہلا میچ میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان میکسیکو سٹی میں کھیلا گیا۔ میکیسکیو نے جنوبی افریقا کو 2-0 سے شکست دیدی۔ پہلا گول میکسکیو کی جانب سے میچ کے نویں منٹ میں کوئی ننس نے کیا۔ دوسرا گول 27 ویں منٹ میں راﺅل نے کیا۔ میکسیکو نے فیفا ورلڈ کپ کا پہلا اور افتتاحی میچ میکسیکو کو شکست دیکر جیت لیا۔ ارجنٹینا دفاعی چیمپئن کے طور پر ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔ اس نے قطر 2022 میں ٹائٹل جیتا تھا۔ ارجنٹینا اپنے پہلے میچ میں الجزائر کا سامنا کرے گا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شاندار رنگا رنگ تقریب کیساتھ آغاز، افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی
