اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دیں۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 244 روپے 14 پیسے مہنگا ہوگیا، 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3296 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی۔ رواں ماہ ستمبر کیلئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3052 روپے 9 پیسے تھی۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے 68 پیسے مہنگی کی گئی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی صارفین کیلئے قیمت میں تقریباً 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔
اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کردیا
