چمن (بلوچستان نیوز) چمن میں ولی ماما (باغ والا) کے گھر میں کھلونا نما بم بچے گھر لائے تھے جس سے کھیلتے ہوئے بم اچانک پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک 14 سالا بچہ موقع پر شہید ہوگیا شہید بچے اور زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال چمن منتقل کیا گیا، زخمیوں میں دو بچیاں بھی شامل تھیں، ایک شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق عبدالولی ماما کے بیٹے کو درہ کوژک میں مبینہ طور پر ایک تھرماس ملا تھا جو گھر لے آیا اور اسے کھولنے کی کوشش کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا تاہم واقعہ کی مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
پرانا چمن کے ایک گھر میں کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے، پولیس
