کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کراچی شاہراہ سوراب اور رودینجو قلات کے مقامات سے گولیوں سے چھلنی پانچ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد۔ مقامی افراد کی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز نے مقامی اسپتال مزید شناخت کیلئے منتقل کردیں۔ ضلعی حکام کے مطابق تین لاشیں سوراب کے مقام سے جبکہ دو لاشیں رودینجو قلات سے ملی ہیں، مزید شناخت کیلئے سوراب اور قلات اسپتال منتقل کردی گئیں۔
سوراب اور قلات سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، سیکورٹی ذرائع
