ڈیرہ مراد جمالی، پنجگور ( این این آئی، یو این اے) مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جاںبحق دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ مچھ کی حدود قومی شاہراہ پر مزدہ اور شاہزور گاڑیوں اپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد لال جان اور قربان علی موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ دو افراد نثار احمد اور احسان علی شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی حادثے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مزید تحقیقات مچھ پولیس کر رہی ہے۔ دریں اثناءضلع واشک کی تحصیل ناگ کی حدود بالی سوراپ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے شناخت کے لیے پنجگور ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے کئی نشانات پائے گئے، جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پنجگور ٹیچنگ اسپتال پہنچایا، جہاں اسے شناخت کے لیے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔ تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے لاش کی شناخت اور اس قتل کے اصل محرکات جاننے کے لیے باقاعدہ تفتیش اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
مچھ کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق دو زخمی، واشک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
