ہرنائی (یو این اے) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کول مائن 151 میں زہریلی گیس کے باعث ہونے والے دھماکے کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 کانکن جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کان کے اندر پھنسے تمام 9 کانکنوں کو باہر نکال لیا گیا ہے، جن میں سے 4 جاں بحق کانکنوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ 5 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے ہے۔
ہرنائی، شاہرگ کوئلہ کان حادثے میں 4 کانکن جاں بحق، 5 زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل
