روز قیامت گواہی دوں گا کہ ماہرنگ نے بار بار مذاکرات اور پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا، بابر یوسفزئی

بابر یوسفزئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے ماہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کے ٹویٹ پر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر سخت رد عمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ روز قیامت میں گواہی دونگا کہ ماہرنگ نے بار بار مذاکرات اور پاکستان کے آئین اور قانون کو ماننے سے انکار کیا پاکستان کے آئین اور قانون کے بارے میں بہت ہی غیر تہذیب یافتہ الفاظ استعمال کیے، دہشتگردوں کی حمایت کی، جس ریاست نے اسکالر شپ پر ماہرنگ کو ڈاکٹر بنایا اسی ریاست پر ملک دشمنوں کو خوش کرنے کے لیے ماہرنگ نے بے بنیاد الزامات لگائے، نوجوانوں کو ہتھیار اٹھانے پر اکسایا ۔