گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی۔
کراچی چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال نو مہینوں میں معاشی نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ مہنگائی بڑھنے کی شرح 7 فیصد تک جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گی، جون 2028 تک ایس ایم ایزفنانسنگ 1500گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ قرضوں کا حجم بھی بڑھایا ہے، اندرونی قرض بڑھا ہے، بیرونی قرض کم کیا ہے، برآمدات کم ہونے کی وجہ عالمی حالات ہیں اور رواں مالی سال کے برآمدی اہداف 2 ارب روپے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے نوٹوں پر کام جاری ہے اور حکومت سے منظوری کا عمل بھی جاری ہے۔ ارب تک لےکر جائیں گے۔
