پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول قیمت میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 23 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی، ڈیزل میں اضافہ کردیا
