پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ، پیٹرول 12 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرول قیمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ بڑھا دیے، جس کے بعد دونوں اہم ایندھن کی قیمتیں نئی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 8 ستمبر کے لیے نافذ ہونے والی نئی ایکس ڈپو قیمتیں مقرر کی ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول 345 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 378 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 8 ستمبر 2026 کے لیے نافذ ہوں گی۔