سنجاوی میں مندر کے تعمیراتی کام اور سولر سسٹم کی تنصیب میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا انکشاف

سنجاوی مندر تعمیرات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سنجاوی میں ہندو برادری کے مندر کے کام میں خورد بورد کی تحقیقات کی جائے، سنجاوی مندر کے تعمیراتی کام بالخصوص سولر سسٹم پی سی ون کے مطابق نہیں لگائے گئے، 52لاکھ روپے سولر سسٹم کے لئے رکھے گئے تھے لیکن چند شیشے لگائے گئے، افسوسناک بات یہ ہے کہ بارہا اخبارات اور سوشل میڈیا پر خبریں لگنے کے باوجود اس طرف حکومت نے کوئی توجو نہیں دی یہ ٹھیکہ بریشنا پاس پالینا پاسیکل نامی خاتون کے نام ہے جس نے شاید زندگی میں سنجاوی دیکھا بھی نہیں ہوگا۔ لہٰذا سب سے پہلے پارلیمانی سیکرٹری بین الامذاہب آہم آہنگی سنجے کمار پنجوانی جن کا فنڈ ہے فوری ایکشن لینا چاہیے اور اس مندر کے تعمیراتی کام اور سولر سسٹم پی سی ون کے مطابق نہ لگانے پر خود تحقیقاتی کمیٹی بنانا چاہیے یا نیب سے تحقیقات کرانے کی درخواست دینا چاہیے۔ کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے پی سی ون کے مطابق شیشے لگوائے جائیں اور ان افسران سے بھی پوچھ گچھ کی جائے جنہوں نے اتنے بیانات اور سوشل میڈیا پر خبریں لگنے کے باوجود ایکشن نہیں لیا۔