اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 341روپے 59 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 اگست تک رہے گا، پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
