اسلام آباد (ویب ڈیسک) صوبہ اسلام آباد تجاویز آگئیں، حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو نیا انتظامی ماڈل میں بنانے کا فیصلہ کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اسلام آباد کے مستقبل کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے، جس میں 27 رکنی خودمختار اسمبلی کے قیام کی سفارش کی گئی ہے۔ مجوزہ اسمبلی کے 21 ارکان براہِ راست منتخب ہوں گے، جبکہ خواتین اور اقلیتوں کے لیے 6 نشستیں مخصوص ہوں گی۔ اسلام آباد کے لیے منتخب چیف ایگزیکٹو، میئر یا وزیراعلیٰ، اسمبلی کے سامنے جواب دہ ہوگا۔ مجوزہ ماڈل کے تحت صحت، تعلیم، ماحولیات اور شہری سہولیات کی ذمہ داری مقامی حکومت کو دینے جبکہ قانون، امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے شعبے وفاق کے پاس رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کے ہر حلقے سے اسلام آباد اسمبلی کی 7 نشستیں رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، شہر کے 27 انتظامی محکمے اسلام آباد حکومت کے ماتحت رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
صوبہ اسلام آباد کا مجوزہ ڈرافٹ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی خود مختار اسمبلی کے قیام کی سفارش
